ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر راحیل کا کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کا دورہ

ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ایبٹ آباد کیمپس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے مستقل کیمپس کے قیام کے سلسلے میں دہمتوڑ میں زیرِ تعمیر منصوبے کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے ریکٹر کو مستقل کیمپس کے منصوبے، تعمیراتی پیش رفت اور مستقبل کے ترقیاتی مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ریکٹر نے مختلف تعمیراتی حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے منصوبے کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام مقررہ مدت اور اعلی معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ایبٹ آباد کیمپس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے مختلف انتظامی، تعلیمی اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر فہیم قریشی، ٹریژرر اعظم خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر سجاد مدنی، ڈین ڈاکٹر شاہد خٹک، انچارج پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D) عامر یوسفزئی سمیت مختلف شعبہ جات کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایبٹ آباد کیمپس کی ترقی، تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے اس موقع پر یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے درمیان مثر روابط اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید تعلیمی سہولیات اور معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی یونیورسٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے ایبٹ آباد کیمپس کی انتظامیہ اور منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دہمتوڑ میں قائم ہونے والا مستقل کیمپس خطے میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed