امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی سٹاک مارکیٹس میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یورپی اور امریکی مارکیٹوں کے اہم اشاریے مثبت زون میں چلے گئے۔ برینٹ کروڈ 83.47 ڈالر فی بیرل اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 80.68 ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔ ماہرین کے مطابق امن معاہدہ عالمی مہنگائی کے دباؤ میں کمی اور شرح سود میں استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔







