راولپنڈی اور پشاور میں گیس لیکج کے باعث دھماکے، 8افراد زخمی

راولپنڈی اور پشاور میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کری روڈ صادق آباد میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔دوسری جانب پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے وقار ظاہر ہاسٹل میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ اور آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ہسپتال ترجمان وسیم خٹک کے مطابق واقعہ صبح آٹھ بجے پیش آیا جب ہاسٹل کے ایک کمرے میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں کمرے کا رہائشی سمیت مزید دو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو سروسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو برن اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر منتقل کردیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed