صوابی کی پیہور ہائی لیول کینال نہر میں گرے ہوئے چپل کو نکالنے کی کوشش میں 5 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو ٹیموں نے بروقت آپریشن کرکے بچے کی لاش کو نہر سے نکال دیا ، بتایا گیا ہے کہ 5 سالہ بچہ سیف اللہ ولد ستانہ گل سکنہ شاہ منصور نہر کے کنارے بیٹھے تھے جب کہ ان کے دیگر بھائی نہر میں نہارہے تھے اور ان کے کپڑے ، چپل وغیرہ بچے کے ساتھ پڑے تھے، کہ اس دوران بچے سے چپل نہر میں گر گئی جس کو نکالنے کی کوشش میں سیف اللہ کا پاں پھسل کر نہر میں گر کر ڈوب گئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش نہر سے نکالنے کے لیے آپریشن شروع کردی جس کے نتیجے میں بچے سیف اللہ کی لاش نہر سے دستیاب ہوئی اور موقع پر موجود لواحقین کو بچے کی لاش حوالے کر دیا گیا







