چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں غریب کے لئے کچھ بھی نہیں، ہمیں آج ہی بانی پی ٹی آئی تک رسائی چاہیے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی استحکام آئے گا، یہ ملک ہمارا ہے ہم اس ملک کے ہیں، ہمارے اراکین نا اہل کیے گئے، ہم کس سے شکوہ کریں؟۔پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے بعد ملک کے مقبول ترین لیڈر سے ملاقات نہیں ہو رہی، آپ جواب دیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں ہو رہی؟ پہلے بھی وزیرِ اعظم سے بات کی تھی لیکن وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوچھ کر بتاں گا، اب اگر کوئی جواب آ گیا ہے تو ہمیں بھی بتا دیں۔ بعد ازاں پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دورا بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں، بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، نہ لوڈشیڈنک کم ہو گی نہ بجلی کی قیمت اور نہ ہی دیگر اشیا سستی ہوں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کی شاہ خرچیوں کی کمی کے لیے مکمل منیجمنٹ کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی نے کل درست کہا کہ مسلم لیگ ن کی 3 سیٹیں ہیں، یہ بھی ایسے ہی جیتی ہیں جس طرح کراچی میں میئر شپ کا الیکشن جیتا تھا۔







