سونے کی قیمت مزید11 ہزار 620 روپے بڑھ گئی

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔گزشتہ روز سونا 7250 روپے مہنگا ہوا تھا ، دو دن کے دوران سونے کی قیمت 11 ہزار 620 روپے بڑھ گئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو سونے کے نرخ میں 4370 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے ہو گئی ہے۔دس گرام سونے کے نرخ میں 3933 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئے نرخ 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے ہو گئے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 43.70 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 4219 ڈالر ہو گئی ہے۔ملک میں چاندی کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 7279 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed