بنوں میں آندھی اور موسلادھار بارش سے 4 افراد جاں بحق

بنوں میں آندھی اور موسلادھار بارش سے 4 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے، اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ضلع بنوں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث مختلف مقامات پر دیواریں، مکانات اور دکانیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 2 مرد اور دو بچے شامل جبکہ زخمیوں میں4 مرد، 5 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔پی ڈی ایم اے کے ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،نقصانات کا مزید تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کمزور اور خستہ حال عمارتوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے، ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed