امریکا ایران مجوزہ معاہدے کے حتمی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

عرب میڈیا نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے مجوزہ معاہدے کے حتمی مسودے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ العریبیہ کے مطابق مجوزہ معاہدے میں جنگ بندی میں مزید 60 دن کی توسیع اور اہم آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی تجویز شامل ہے۔معاہدے کے مسودے کے مطابق امریکا ایران پر عائد پابندیاں اور ناکہ بندی ختم کرے گا، جبکہ دونوں ممالک جنگ بندی کی 60 روزہ توسیع کے دوران ایران کے افزودہ یورینیئم سے متعلق مذاکرات کریں گے۔العربیہ کے مطابق مجوزہ معاہدے میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ تمام فریق فوری طور پر جارحانہ فوجی کارروائیاں بند کرنے کے پابند ہوں گے اور معاہدے پر عمل درآمد کے دوران کسی قسم کے فوجی حملے نہیں کیے جائیں گے۔مجوزہ معاہدے کے مطابق اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس معاملے کو ثالثی اور رابطہ کاری کے ایک مخصوص نظام کے ذریعے نمٹایا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایران اور امریکا نے پاکستان کی ثالثی میں امن کی شرائط پر مبنی کئی مجوزہ منصوبوں کا تبادلہ کیا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed