چلاس میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج،شیلنگ اور لاٹھی چارج

گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں 24 جنرل نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔میڈیارپورٹس کیم طابق جی بی اے15،جی بی اے16،جی بی اے17 اور جی بی اے18کے نتائج میں تاخیر پر ڈی آر او آفس کے باہر آزاد امیدوار اور انکے حامیوں نے احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے شیلنگ کی، امیدوار کا موقف ہے کہ نتائج میں تاخیر انتخابات کو مشکوک بنارہی ہے۔واضح رہے کہ کل 24 میں سے 15 حلقوں کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج آگئے جن کے مطابق 6 نشستوں پر پاکستان پیپلزپارٹی اور 3 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ایک نشست مجلس وحدت مسلمین کو ملی ۔ 5 آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed