خیبرپختون خوا بارکونسل کی انرولمنٹ کمیٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 80 سے زائد وکلا کو ضلعی عدالتوں میں پریکٹس کے لائسنس جاری کردیئے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز بار کونسل کی انرولمنٹ کمیٹی کا اجلاس چئیرمین ان رولمنٹ کمیٹی سینئر پیونی پونی جج پشاور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں بار کونسل کے ممبران بابر خان یوسفزئی، سعید خان اور فضل واحد ایڈووکیٹس نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر کمیٹی نے مختلف امیدواروں کے انٹرویو کئے اور 80 امیدواروں کو لوئرز کورٹس میں پریکٹس کے لائسنس جاری کردیئے۔ چیئرمین انرولمنٹ کمیٹی نے مذکورہ وکلا سے مختلف سوالات کئے اور ان پر زور دیا کہ وہ قانون کی پاسداری اور ائین کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے۔







