آن لائن فراڈ ، ایک اور فیک ویب سائٹ کے ذریعے نوسربازوں نے لوگوں کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگادیا ۔ ” سکیل ٹیکنالوجی ” کے نام سے ایک فیک ویب سائٹ جو کہ جعلی طریقے سے امریکہ کے کاروباری حضرات کے فرضی ناموں سے چلایا جارہا تھا ۔ لوگوں کو منافع کی لالچ دیکرایک ایک پاکستانی شہری سے لاکھوں روپے بٹور لئے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فیک ویب سائٹ 2024کے اواخر میں منظر عام پر آیا تھا ۔ اور ملک کے بڑے شہروں اسلام آباد ، لاہور اورکراچی میں اپنے دفاتر کھول رکھے تھے ۔ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے مذکورہ فیک ویب سائٹ چلانے والوں نے چند پر تکلف پروگرام بھی منعقد کئے تھے ۔ تحصیل درگئی کے ایک شہری نے 25لاکھ کی خطیر رقم اس میں انوسٹ رکھے تھے ۔اس کے علاوہ بہت سے لوگوں نے منافع کی لالچ میں آکر لاکھوں روپے اس ویب سائٹ میں رکھے تھے ۔متاثرین کے مطابق سکیل ٹیکنالوجی کی کمپنی نے کراچی کے فیصل بینک میںSA Technology کے نام سے اکاؤنٹ بھی کھول رکھا تھا جس کا اکاؤنٹ نمبر 3591499000006564 ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ویب سائٹ نے 12اپریل 2026سے منافع کی رقم نکالنے کاودڈرااورڈیپازٹ بند کردیا تھا جبکہ 20١پریل کو اپ ڈیٹ اور آڈٹ کا بتاکر 35روز تک ویب سائٹ کو منجمد کردیا







