سردریاب میں کشتی الٹ گئی’ خاتون جاں بحق’6 افراد کو بچا لیاگیا

ضلع چارسدہ کے تفریحی مقام سردریاب میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں دریائے کابل میں ایک کشتی الٹنے کے باعث 7 افراد پانی میں ڈوب گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے فوری طور پر آپریشن شروع کیا اور مقامی افراد کی مدد سے تمام متاثرہ افراد کو دریا سے نکال لیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک خاتون اور ایک بچہ بے ہوشی کی حالت میں ملے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تشویشناک حالت میں لائی گئی خاتون جانبر نہ ہو سکیں اور ان کی موت واقع ہو گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار فیملی پشاور سے سیر و تفریح کے لیے سردریاب آئی تھی، جہاں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔واقعے کے بعد علاقے میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed