34ہزار پاکستانی حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد اب تک 34 ہزار حجاج کرام پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ 84 ہزار 791 پاکستانی حجاج اب بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 250 خدام الحجاج بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد پاکستان واپس آ چکے ہیں۔حجاج کرام کو ہوائی اڈوں پر رش اور پریشانی سے بچانے کیلئے رہائش گاہوں پر سامان کی بورڈنگ (سٹی چیک اِن) کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حجاج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنا سامان تیار رکھیں، جبکہ وطن روانگی سے 24 تا 48 گھنٹے قبل سامان کی بورڈنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پوسٹ حج آپریشن کے تحت اب تک 15 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو چکی ہے، پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کی پروازوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed