وفاقی حکومت نے آئندہ مالی کے بجٹ میں گلگت بلتستان کیترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری شروع کردی۔سرکاری دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں27.32 فیصد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے ، یہ اضافہ گلگت بلتستان کے رواں مالی سال کے نظرثانی ترقیاتی بجٹ میں تجویزکیا گیا جب کہ اصل ترقیاتی بجٹ کے مقابلے گلگت بلتستان کیلئے 5.26 فیصد اضافہ بنتا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 39 ارب روپے سے زائد تجویز کیا گیا ہے جب کہ نظرثانی ترقیاتی بجٹ 30ارب67 کروڑروپے مختص ہے۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال گلگت بلتستان کیلئے37 ارب10کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا تھا، آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کیلئے بلاک الوکیشن/اے ڈی پی کی مدمیں23 ارب روپے ، وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے تحت 4 ارب روپے ، نلترہائیڈروپاورکے16میگاواٹ منصوبیکی تعمیرکے لیے 2 ارب20 کروڑروپے، ریجنل گرڈ کے قیام کے منصوبے کیلئے ایک ارب ، مختلف سائٹس پر سولرپلانٹس منصوبے کیلئے ایک ارب 71کروڑ اور ریجنل گرڈ کے قیام کے منصوبے کیلئے ایک ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں نکاس آب، سڑکوں اور پانی فراہمی کیمنصوبوں جب کہ اسپتالوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیئے ھی فنڈز تجویز کیا گیا ہے۔







