پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 95کروڑ 90لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی

مالی سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد آئی ٹی برآمدات اور فری لانسنگ کے فروغ کیلئے پالیسی اور مالیاتی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی گئی جس کی بدولت گزشتہ تین برسوں میں آئی ٹی اور فری لانسنگ سیکٹر کیلئے کاروبار دوست ماحول اور ریگولیٹری سہولتوں کو فروغ ملا ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ایکسپورٹرز اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکانٹس میں رقوم برقرار رکھنے کی حد 35 سے 50 فیصد تک بڑھائی گئی، آئی ٹی ایکسپورٹرز کو اپنی فارن کرنسی آمدن کے استعمال میں مزید خودمختاری حاصل ہوئی۔فارن کرنسی اکاv, نٹس پر ریگولیٹری پابندیوں میں نرمی اور خصوصی ڈیبٹ کارڈز کے اجرا سے عالمی ادائیگیاں آسان بنائی گئیں، فری لانسرز کیلئے نیا بینکاری فریم ورک متعارف کراتے ہوئے بینکاری سہولتوں اور اکانٹ اوپننگ کے عمل کو آسان بنایا گیا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے kv’ گئے ان اقدامات نے آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور زیادہ زرمبادلہ ملک میں لانے کی راہ ہموار کی جس کی بدولت مالی سال 26 کے پہلے 10 ماہ میں پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed