آپریشن بلیو اسٹار کو 42 سال مکمل، سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر

بھارتی فوج کے آپریشن بلیو اسٹار کو 42 سال مکمل ہو گئے جبکہ سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آپریشن بلیو اسٹار کا آغاز 1 جون 1984 کو گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے سے ہوا تھا جس میں ہزاروں نہتے مرد، خواتین، بزرگ اور بچے بھارتی فوج کی سفاکی کا نشانہ بنے تھے۔امرتسر میں واقع سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر حملہ عالمی انسانی حقوق کی صریحا خلاف ورزی تھا۔برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور دیگر ممالک میں آپریشن بلیو اسٹار پر بھارت کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے۔سابق وزیرِ اعلی مشرقی پنجاب پرکاش سنگھ بادل کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نااہل ہے جبکہ سکھ مورخ ہرجندر سنگھ دلگیر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا سکھوں کے خلاف آپریشن بلیو اسٹار ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed