آزاد کشمیر میں 12جون تک موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 جون کو احتجاج کی کال کے پیش نظر حکومت نے ریاست میں ہفتہ کے روز سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔حکومت نے آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، سروسز 12 جون تک بند رہیں گی، سیاحت و دیگر مقاصد کیلئے آنے والے افراد کے لیے بھی حکومت آزاد کشمیر نے ایڈوائزری جاری کر دی، اور کہا کہ 20 جون تک آزاد کشمیر کے سفر سے گریز کیا جائے۔احتجاجی کال کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے 1500 سے زائد افسران و اہلکاروں پر مشتمل فورس آزاد کشمیر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ 38 میں سے 35 مطالبات تسلیم ہونے کے بعد بھی احتجاج پر اصرار عوامی مفاد نہیں بلکہ سیاسی ضد ہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مذاکرات کے ساتھ 9 جون کو ہڑتال اور لانگ مارچ کا اعلان کر ر کھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed