اینٹی کرپشن پشاور کا نادرا سنٹر چارسدہ پر چھاپہ، اہلکار گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کا نادرا سنٹر چارسدہ پر چھاپہ مارتے ہوئے نادرا اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور رانا شاہد حبیب کی ہدایت پر کارروائی کی گئی جبکہ ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالقیوم کی نگرانی میں مارا۔کارروائی میں غیر ملکیوں اور افغان باشندوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا وقار احمد، عطاء اللہ جان، احمد رضا اور سجاد علی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزموں کے قبضے سے دستاویزات اور دیگر اہم شواہد برآمد کیے گئے، گرفتار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم وقار احمد خان متعدد مقدمات اور انکوائریوں میں بھی زیرِ تفتیش ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مزید سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed