آسٹریلیامیں مچھلی کا شکار کرنے آنیوالا خود مچھلی کا شکار بن گیا

آسٹریلیا کے ساحل پر شارک کے حملے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی آسٹریلیا کی ریاست پرتھ سے تقریبا 388 کلومیٹر جنوب میں البانی قصبے کے قریب مائیکلمس جزیرے پر ایک نوجوان اپنے خاندان کے ساتھ مچھلیوں کے شکار پر گیا تھا۔دوران شکار شارک نے نوجوان پر حملہ کردیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوا، اطلاع ملتے ہی نوجوان کو ساحل پر لایا گیا جہاں پیرامیڈیکس نے اس کا علاج کیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ہفتوں میں شارک کے حملے سے 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed