ٹیلر سوئفٹ امیرترین موسیقار، 2ارب ڈالرز کی مالک بن گئیں

امریکی پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت 2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔ فوربز کی جانب سے 3 جون کو جاری کی گئی فہرست کے مطابق ٹیلر سوئفٹ 2 سال قبل 2024 میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوئی تھیں۔حالیہ رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی دولت میں سب سے بڑا حصہ ان کے ریکارڈ ساز دی ایراز ٹور سے آیا ہے، جو 2023 سے 2025 تک جاری رہا اور تاریخ کے کامیاب ترین میوزک ٹورز میں شمار کیا جاتا ہے، جس کے بعد انہوں نے دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار ہونے کا اعزاز مزید مستحکم کر لیا ہے۔فوربز کے اندازے کے مطابق ان کے 2 ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے تقریبا 80 کروڑ ڈالرز رائلٹیز اور کنسرٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی، 60 کروڑ ڈالرز مالیت کا میوزک کیٹلاگ، 11 کروڑ ڈالرز کی جائیدادیں شامل ہیں،گزشتہ 2 برس کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے 2 نئے البمز بھی ریلیز کیے، اس کے علاوہ اپنے ابتدائی 6 البمز کے حقوق بھی دوبارہ خرید لیے۔فوربز کے مطابق ٹیلر سوئفٹ پہلی موسیقار ہیں جنہوں نے اپنی گلوکاری، گیت نگاری اور پرفارمنسز کی بنیاد پر اربوں ڈالرز کی دولت بنائی جو موسیقی کی صنعت میں ایک منفرد اعزاز سمجھا جاتا ہے،مجموعی طور پر سب سے امیر موسیقار کا اعزاز ابھی بھی جے زی کے پاس ہے جن کی دولت کا تخمینہ 2.8 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed