پشاور میں نیب کی تقریب میں کوہستان سکینڈل کو منظر عام پر لانے والے جنگ اور جیو نیوز کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ چیئرمین نیب نے انہیں خصوصی شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔واضح رہے کہ جنگ اور جیو گروپ نے 30 اپریل 2025 ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکائونٹس سے تقریباً 40ارب روپے کی مبینہ خردبرد کی خبر بریک کی تھی، جس کے بعد یہ کیس قومی سطح پر توجہ کا مرکز بنا۔ بعد ازاں نیب نے وسیع تحقیقات کے بعد بڑے پیمانے پر ریکوری، منجمدی اور گرفتاریاں عمل میں لائیں۔







