کبوتر چوک میں ٹریفک اژدھام کی روک تھام کیلئے منصوبہ تیار

ایم این اے آصف خان نے دلہ زاک روڈ کبوتر چوک کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر پی ڈی اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور انجینئرز نے انہیں پشاور کے سب سے جدید انڈر پاس منصوبے پر بریفنگ دی۔ ایم این اے آصف خان کی ذاتی کاوشوں اور مسلسل جدوجہد سے یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ منصوبہ ممکن ہوا۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی عنقریب اس تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے جس کے بعد باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ کبوتر چوک پشاور کے مصروف ترین مقامات میں سے ایک ہے جہاں روزانہ ہزاروں شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں۔ اس 1.9ملین روپے کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کے بعد سکول، کالج، دفتر اور ہسپتال جانے والے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا اور ٹریفک کا دبا ئونمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔اس موقع پر مقامی پارٹی چیئرمین و تنظیمی عہدیداران عدنان سلیم، ذاکر خان، حاجی مراد، وحید خلیل، عرفان جانی، فرحان آفریدی، امین خان اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔یہ منصوبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم وعدوں پر نہیں، عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed