این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جینسیز آپریشن سینٹر نے 2تا6جون کے دوران پہاڑی علاقو ں میں ممکنہ لینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا جس کے تحت 2تا5جون کے دوران خیبر پختونخوامیں جاری بارشوں اور پگھلتے گلیشئیرز کے باعث لینڈ سلائیڈ کے خطرات میں اضافہ کیا گیا ،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورکے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے ،ترجمان کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر لواری ٹنل، چترال تا دیر، وادی سوات، شاہرائے قراقرم اورناران۔کاغان روڈ حساس قرار دیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر میں 2تا6 جون کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار ہے ،لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر شاہی، شاردا، آٹھ مقام اوراڑنگ کیل کی رابطہ سٹرکیں حساس قرار ہے ،بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور سفری مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق سیاح شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں،این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر ملک بھر میں موسم، سیلاب، گلاف اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے،عوام بروقت معلومات اور الرٹس کے لیے ”پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ”ایپ استعمال کریں۔







