ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان کی جانب سے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوان آفیسر محمد سلمان کو اعزازی شیلڈسے نوازاگیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے سی ایس ایس 2026 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے ضلع چارسدہ کے نوجوان آفیسر محمد سلمان کو اپنے دفتر مدعو کیا۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان نے محمد سلمان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی ضلع چارسدہ کے نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت، لگن اور عزم کے ذریعے ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔آخر میں ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان نے محمد سلمان کو ان کی نمایاں کامیابی کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔







