اکبر سیٹھی کا بجٹ میں عوامی ریلیف دینے کا مطالبہ

پاکستان ہندکووان تحریک کے صدر اکبر سیٹھی نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ محض اعداد و شمار کا کھیل نہ ہو بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور قومی مفاد کے خلاف معاہدے ختم کیے جائیں تاکہ بجلی کی پیداواری لاگت کم ہو۔اکبر سیٹھی نے بجلی اور گیس کے نرخ پورے ملک میں یکساں کرنے اور چوبیس گھنٹے بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دو سو روپے فی لیٹر تک محدود کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔صدر تحریک نے کہا کہ بجٹ میں ایسے منصوبوں کو ترجیح دی جائے جو معیشت کو مضبوط کریں اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں۔انہوں نے سرکاری و نجی ملازمین کی تنخواہوں میں متوازن اضافہ کرنے اور صحت و تعلیم کے شعبوں کو بجٹ میں خصوصی اہمیت دینے پر زور دیا۔اکبر سیٹھی نے کہا کہ درآمدات پر انحصار کم کرکے برآمدات بڑھائی جائیں تاکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو اور پاکستان خود کفیل بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed