افغان پاسپورٹ منسوخی’ پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

پشاور ہائی کورٹ میں افغان پاسپورٹ کی منسوخی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل بینچ نے کی۔درخواست گزار محب اللہ سمیت دیگر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور ان کے پاس تمام متعلقہ دستاویزات موجود ہیں۔ ان کے وکیل اویس خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں نے پہلے ای سی سی کارڈ حاصل کیے تھے اور بعد ازاں افغان پاسپورٹ بھی جاری ہوا، جسے اب منسوخ کرانا چاہتے ہیں۔وکیل کے مطابق عدالت اس سے قبل بھی ایسے کیسز میں پاسپورٹ منسوخی کے احکامات جاری کر چکی ہے، لہذا موجودہ کیس میں بھی اسی نوعیت کا فیصلہ کیا جائے۔سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے میں متعلقہ ادارے کا موقف ضروری ہے، لہذا نادرا سے جواب طلب کیا جاتا ہے۔عدالت نے نادرا کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed