نوشہرہ میں افغان مہاجر مزدور کو ساتھی نے قتل کردیا

نوشہرہ میں افغان مہاجر مزدور کار نوجوان کو ان کے ساتھی نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ وجہ عناد تاحال معلوم نہ ہوسکی اس سلسلے میں آمین گل ولد محمد ولی ساکن افغانستان حال مشین کورونہ نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ یکم جون 2026کو میرا بیٹا مقتول امان اللہ اپنے بھائی رحمت اللہ کے ہمراہ گلاب جان ولد خاندان ساکن افغانستان حال مشین کورونہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سرکاری فارم میں واقع تربوز باغ میں مزدوری کے لیے گئے تھے جب میرا بیٹا امان اللہ وقت عصر تک گھر واپس نہیں آیا تو ان کی تلاش شروع کردی لیکن نہ ملا دوسرے بیٹے رحمت اللہ نے مجھے بتایا کہ صبح باغ جاکر جہاں پر ٹھیکیدار نے مجھ سمیت امان اللہ ،گلاب جان اور دیگر دو ساتھیوں اسمائے و مسکن نامعلوم کو کام نہ ہونے پر واپس کیا تو امان اللہ اور گلاب جان تربوز کھانے کے لیے باغ میں رہ گئے رحمت اللہ کی نشاندہی پر میں اپنے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ زیر تعمیر سرکاری فارم ٹیوب ویل گیا اندر دیکھا تو میرے بیٹے امان اللہ کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی مجھے پورا یقین اور تسلی ہے کہ میرے بیٹے امان اللہ کو گلاب جان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر بذریعہ تشدد قتل کیا ہے وجہ عناد معلوم نہیں پولیس نے مقتول نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed