صوابی میں ایک شخص کو دکان کے اندر قتل کر دیاگیا

مردان ، صوابی روڈ پر دکان کے اندر ملزم نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا،تاہم تھانہ صوابی پولیس نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو ایک گھنٹے کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ، پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق شیراز سکنہ ڈاگئی لار پیر تاب بانڈہ مانیری نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھے کہ اس دوران انہیں اطلاع ملی کہ صوابی ، مردان روڈ پر واقع دکان میں ان کے 15 سالہ بیٹے سعد پر شرافت علی سکنہ طوطالئی بانڈہ مانیری نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ، اور لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب وہ ہسپتال پہنچے تو وہاں وہ قتل شدہ پڑا تھا،وجہ عناد معلوم نہیں ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صوابی شہزاد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر اندر ملزم شرافت علی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول اور ملزم کے درمیان وجہِ عناد تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوں سے تفتیش جاری رکھے ہوئی ہیں،گرفتار ملزم کا تعلق ضلع بونیر کے علاقے طوطالئی سے ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed