لوئر کرم میں بائی پاس روڈ خار کلی کے قریب ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے صدہ ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق سنٹرل کرم کے علاقے پاڑا چمکنی سے ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔







