متحدہ عرب امارات میں پیٹرول،ڈیزل مہنگا

یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے جون کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی قیمتوں کے تحت سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.66 سے بڑھا کر 3.95 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ اسپیشل 95 پیٹرول 3.55 سے بڑھ کر اب 3.83 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔امارات میں ای پلس پیٹرول کی قیمت 3.76 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے جو مئی میں 3.48 درہم تھی۔دوسری جانب امارات میں ڈیزل کی قیمت 4.69 درہم سے کم کرکے 4.33 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed