چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر انتخابی مہم کے لیے سکردو پہنچ گئے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان انتخابی مہم کے لیے اسکردو پہنچ گئے، جہاں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان میں مختلف انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جہاں وہ اسکردو کے بعددیگر علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے ایکس پر جاری اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت میں اسکردو گلگت بلتستان الیکشن مہم کے لیے پہنچ گیا ہوں۔ یہ انتخاب محض اقتدار کے حصول کی جدوجہد نہیں بلکہ گلگت بلتستان میں جمہوریت کے تعین کا فیصلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم خان صاحب کا پیغام ہر شہر، قصبے اور گاں تک پہنچا رہے ہیں ۔ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے رابطہ کررہے ہیں ۔ معاشی ترقی، اچھی حکمرانی اور سماجی انصاف کے لیے اپنے پروگرام پیش کر رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں اپنی جماعت کے کارکنوں، حامیوں اور بہتر مستقبل پر یقین رکھنے والے تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس جمہوری جدو جہد میں ہمارا ساتھ دیں۔ باوجود اس کے کہ ہم سے ہمارا انتخابی نشان لے لیا گیا، لیڈرز کو روکا گیا صوبہ بدر کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں تو دور ، محض آزادانہ مہم کی اجازت بھی نہیں، باقی سارے بغیر روک ٹوک کے لگے ہوئے ہیں، گویا ہم محب وطن نہیں گویا ہم پاکستانی نہیں، لیکن اس کا فیصلہ ہم عوام پر چھوڑتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس انتخابی مہم کو وقار، احترام اور عوامی مفاد کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ آگے بڑھائیں۔ ہمیں عوام پر اعتماد ہے ۔ اپنی سوچ، کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے کی بنیاد پر ان سے مینڈیٹ حاصل کرنے کے خواہاں ہیں ۔ مجھے امید ہے گلگت بلتستان کے لوگ 7 جون کو خان کے نام پر ہمارے امید واروں کو کامیاب بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed