خانپور ڈیم میں 3نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

خانپور ڈیم میں دوست کو بچاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ خانپور ڈیم میں پیش آیا، جہاں 3 دوست نہانے کے لیے پانی میں اترے۔ اس دوران ایک نوجوان گہرے پانی میں چلا گیا، جسے بچانے کے لیے اس کے 2 دوست بھی پانی میں کود پڑے۔تاہم تیز بہا اور گہرائی کے باعث تینوں ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں، جبکہ تیسرے دوست کو پانی سے نکال کر تشویشناک حالت میں خانپور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب شیخوپورہ میں نہر اپر چناب میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 4 روز بعد مل گئی۔ 18 برس کا تصور علی نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed