صوابی’2 افراد کے قاتل کو14 سال قید بامشقت و جرمانے کی سزا

صوابی پولیس کی بہترین اور شفاف تفتیش کی بدولت قتل کیس میں ملزم کو 14 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا، ایڈیشنل سیشن جج ٹوپی (صوابی)اسفندیار خان نے مقدمہ قتل FIR نمبر 519 مورخہ 09-07-2024 تھانہ ٹوپی میں نامزد ملزم مختیار ولد جمعہ گل سکنہ باجوڑ حال بٹاکڑہ، تحصیل ٹوپی کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔عدالت نے ملزم کو دفعہ 302(c) PPC کے تحت دو افراد کے قتل کے جرم میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی، جبکہ مقتولین عمران اور مسما خائستہ جانا کے قانونی ورثا کو فی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔عدالت کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں رقم ملزم کی جائیداد و اثاثہ جات سے وصول کی جائے گی جبکہ عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید سادہ بھگتنا ہوگی۔صوابی پولیس کی بہترین، شفاف اور میرٹ پر مبنی تفتیش کی بدولت ملزم کو عدالت کی جانب سے سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مقدمہ کی مثر پیروی انسپکٹر نمیر خان اور انسپکٹر زاہد خان کر رہے تھے۔ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی بہترین کمانڈ اور ایس پی انوسٹیگیشن شفیع الرحمن خان کی سربراہی میں تفتیشی آفیسرز نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی کے ساتھ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed