حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ‘ پہلی پرواز پہنچ گئی

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا، پہلی حج پرواز پی کے 742کے ذریعے 114مسافر جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ آفتاب گیلانی نے ائیر پورٹ پر حجاج کرام کا استقبال کیا، اس موقع پر سکیورٹی فورس اور پی آئی اے کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔دوسری حج پرواز پی کے 732جدہ سے روانہ ہوگی اور لاہور پہنچے گی، کراچی کی پہلی حج پرواز پی کے 860، جدہ سے آج روانہ ہوگی اور شام 7 بجکر 25 منٹ پر پہنچے گی۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا حج آپریشن 30 مئی سے 30 جون تک جاری رہے گا، پی آئی اے جدہ اور مدینہ منورہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کی پروازیں آپریٹ کرے گا، پی آئی اے بعد از حج آپریشن میں کل 213 پروازیں آپریٹ کرے گا جن کے ذریعے سے 53 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔پی آئی اے نے حجاج کرام کی خدمت کی خاطر تمام اقدامات مکمل کرلیے اور آپریشن کی نگرانی سی ای او پی آئی اے کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed