بیوی کا بچوں سمیت شوہر کے ساتھ جانے سے انکار

پشاور ہائیکورٹ نے شوہر کی جانب سے بیوی اور بچوں کو سرگودھا خوشاب سے بازیاب کرانے کیلئے دائر درخواست خارج کردی عدالت میں خاتون اور بچوں نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کے بعد رٹ درخواست خارج کردی اور درخواست گزار کو متعلقہ قانونی فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہدایت کر دی ۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی ۔دوران سماعت عدالت میں درخواست گزار کے وکیل ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل، ایس ایچ او بٹگرام متعلقہ خاتون اور اس کے بچے پیش ہوئے۔اس دوران عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار کا تعلق شبقدر کے علاقہ بٹگرام سے ہے جبکہ اس کی بیوی اور بچے سرگودھا خوشاب میں رہتے ہیں درخواست گزار کا دعوی ہے کہ عدالت میں موجود خاتون اسکی بیوی ہے جس سے انکے دو بچے ہیں جو عدالت میں موجود ہیں درخواست گزار کے مطابق خاتون اور دونوں بچے خوشاب روڈ سرگودھا میں رہائش پذیر ہیں اس موقع پر خاتون اور بچوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ، خاتون نے عدالت کو بتایا کہ پہلے شوہر سے 20 سال پہلے طلاق ہو چکی تھی موجودہ شوہر سے 6 بچے ہیں بچے میرے ہیں اور وہ شوہر کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتی جبکہ بچوں نے بھی درخواست گزار کی ولدیت سے انکار کیا عدالت نے درخواست گزار کی رٹ پٹیشن خارج کردی اور معاملہ متعلقہ قانونی فورم پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رٹ درخواست نمٹا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed