امیونائزیشن پراجیکٹ کے تحت سکولوں میں آگاہی سیشنز کا انعقاد

خیبر پختونخوا میں اسکول کے بچوں کو ہیلتھ ایڈووکیٹس بنا کر حفاظتی ٹیکوں سے متعلق آگاہی بڑھانے کی منفرد مہم کامیاب رہی۔ MERF-GAVI امیونائزیشن پروجیکٹ کے تحت پشاور، خیبر، کرم اور کرک میں 1,248 آگاہی سیشنز منعقد کیے گئے، جن کے ذریعے طلبہ نے گھروں اور کمیونٹیز میں ویکسینیشن کا پیغام پہنچایا۔پروجیکٹ لیڈ ڈاکٹر جنید کے مطابق اس اقدام سے تقریبا 15 ہزار 600 گھرانوں اور 46 ہزار 800 افراد تک رسائی حاصل کی گئی، جبکہ ویکسین سے انکار کے رجحان میں بھی کمی دیکھی گئی۔ آٹ ریچ ورکرز کا کہنا ہے کہ بچے خاندانوں کو ویکسینیشن شیڈول یاد دلانے اور غلط فہمیوں کے خاتمے میں مثر کردار ادا کر رہے ہیں۔منصوبے کے تحت 130 سرکاری اسکولوں کو براہ راست شامل کیا گیا جبکہ 52 تربیت یافتہ آٹ ریچ ورکرز نے مختلف علاقوں میں سرگرمیاں انجام دیں۔ متعلقہ حکام کے مطابق اسکولوں، والدین اور ای پی آئی ٹیموں کے درمیان بہتر رابطے کے باعث معمول کی ویکسینیشن کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا، خاص طور پر دور دراز اور ویکسین سے ہچکچاہٹ رکھنے والے علاقوں میں مثبت نتائج سامنے آئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed