امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور یو ٹرن لیتےہوئے ایران کے ساتھ معاہدے پر جلد فیصلے کے بعد ذہن تبدیل کر لیا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو تبدیل شدہ سخت تجاویز بھیج دی گئی ہیں، نئی تجاویز کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہےکہ وہ پہلےسےتیارفریم ورک پرجلدراضی ہو جائے۔






