کوہاٹ میں کانگو سے بچاؤ کیلئے ساڑھے 73 ہزار جانوروں پر حفاظتی اسپرے مکمل

صوبائی حکومت کی ہدایات پر محکمہ لائیو اسٹاک خیبرپختونخوا نے عیدالاضحی کے موقع پر کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے ضلع کوہاٹ میں خصوصی حفاظتی اسپرے مہم کامیابی سے مکمل کر لی۔ مہم کے دوران مجموعی طور پر 73 ہزار 700 سے زائد جانوروں اور ایک ہزار سے زائد گاڑیوں پر اسپرے کیا گیا تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کومؤثر انداز میں روکا جا سکے۔ذرائع کے مطابق صوبائی سیکرٹری لائیو اسٹاک اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کی 9 مویشی منڈیوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس مقصد کے لیے 27 اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے ایک موبائل ویٹرنری کلینک کی مدد سے مختلف منڈیوں میں اپنی خدمات انجام دیں۔حکام کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے دوران کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر مویشی منڈیوں میں نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ جانوروں کی خرید و فروخت کے دوران احتیاطی تدابیر پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔متعلقہ حکام نے واضح کیا کہ عوام اور بیوپاریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے اور مویشی منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed