سوات میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گر گئی’2 بچے جاں بحق

سوات کے علاقے چارباغ میں زیرِ تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے، ریسکیو 1122 نے واقعے کی تصدیق کر دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ چارباغ میں اس وقت پیش آیا جب زیرِ تعمیر مکان کی کمزور دیوار اچانک گر گئی اور دو بچے ملبے تلے دب گئے۔حادثے میں 11سالہ ریحان اور 9سالہ زر افشاں موقع پر ہی شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر بچوں کو ملبے سے نکال کر ریسکیو 1122 کے حوالے کیا۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے دونوں بچوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی جبکہ ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیرِ تعمیر عمارتوں اور کمزور دیواروں کے قریب بچوں کو جانے سے روکیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed