چارسدہ میں مکان کی چھت گرگئی،تین بچے جاں بحق،ماں باپ زخمی

چارسدہ کے علاقے پڑانگ ماجوکی میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ ماں باپ زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پڑانگ ماجوکی میں ایک رہائشی مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چارسدہ کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا۔ حادثے میں 35 سالہ آجاد اور 25 سالہ نائلہ زخمی ہوگئے، جبکہ 12 سالہ سجاول، 3 سالہ ابوبکر اور 2 سالہ عمیر جاں بحق ہوگئے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق بچوں کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed