چائنہ ونڈو نے پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پشتو گیت جاری کردیا

چائنہ ونڈو کی ایک اور قابل قدر کاوش پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر نئے پشتو نغمے کی تقریب رونمائی ،سپیکر خیبر پختون خوااسمبلی بابر سلیم سواتی اور عوامی جمہوریہ چین کے کلچرل قونصلر نے افتتاح کیا چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو نے پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد کے خیبر پختون خوا ہائوس میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔سپیکر خیبر پختون خوااسمبلی بابر سلیم سواتی مہمان خصوصی تھے

جبکہ عوامی جمہوریہ چین کے کلچرل قونصلرمسٹر چن پنگ نے خاص طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر توانائی نذیر عباسی، سابق صوبائی وزیر اکبر ایوب ،، اراکینِ صوبائی اسمبلی انور خان آصف محسود، اکرام اللہ غازی، فائزہ ملک، انور خان ،سونیا شاہ، سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی سید وقار شاہ، سابق آئی جی پولیس خیبر پختون خوا ملک نوید خان اور اختر حیات گنڈا پور، سفارت کاروںاور صحافیوںسمیت اسمبلی کے پبلک ریلیشنز، پروٹوکول اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ چائنہ ونڈو کے ایڈمنسٹریٹر امجد عزیز ملک کا کہنا تھا کہ آج کی یہ تقریب انہی جذبات کو موسیقی اور ثقافت کی عالمگیر زبان کے ذریعے پیش کرنے کی ایک عاجزانہ کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں فخر ہے کہ ہم پاک چین دوستی کے لئے تیارکئے جانے والے گیت کی رونمائی کر رہے ہیں جوکئی حوالوں سے منفرد اور تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر ایک پشتو گیت ہے جس کے ذریعے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ دوستی سرحدوں، جغرافیہ اور زبانوں کی محتاج نہیں ہوتی۔

اگرچہ اس گیت کا انداز رومانوی شاعری پر مبنی ہے، لیکن اس کا اصل مفہوم پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہ۔ تقریب سے خطاب میں چینی کلچرل کونسلر چن پنگ نے پاکستان و چین کے درمیان گہری دوستی اور اسٹریٹجک تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے اس تعلق کو باہمی اعتماد اور مشترکہ خوشحالی کی روشن مثال قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے جس کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی گزشتہ 75 برسوں سے باہمی اعتماد، احترام اور اخلاص کی بنیاد پر قائم ہے۔دونوں ممالک نے ہر مشکل اور آزمائش کے وقت ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور اپنی دوستی کو مزید مضبوط بنایا۔مسٹر چن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی آہنی بھائی چارے پر مبنی دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے۔دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا،

سی پیک دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کا ایک نمایاں منصوبہ ہے جس نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔۔مسٹر چن پنگ نے پاک چین دوستی پر ریلیز کئے جانے والے پشتو گیت کی تیاری پر چائنہ ونڈو کے منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی گزشتہ 75 برسوں سے ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس تعلق کو اخلاص، اعتماد، باہمی احترام اور اسٹریٹجک تعاون کی روشن مثال قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک(دونوں ممالک کے مشترکہ ترقیاتی وژن کی عملی تصویر ہے

اور خیبر پختونخوا اس منصوبے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں امن، رابطہ کاری اور استحکام کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سپیکر نے اپنے حالیہ دورہ کاشغر اور ارومچی کا ذکر کیا جہاں تجارت، سیاحت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے پشاور اور ارومچی، جبکہ ایبٹ آباد اور کاشغر کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات کے قیام میں پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے چائنہ ونڈو کی ثقافتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موسیقی، ادب اور فنون کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے معروف شاعر پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی اور گلوکار ڈاکٹر عرفان خلیل اور یمسا نور کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں میں یادگاری سووینئر تقسیم کئے گئے جبکہ پاک چین تعلقات کی 75 سالہ خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔تقریب کے آخر میں دونوں برادر ممالک کے درمیان عوامی روابط، ثقافتی تبادلوں اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed