خیبرپختونخوا حکومت کا عید پر چار تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی عیدالاضحی پر چار تعطیلات کا اعلان کر دیاہے۔خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری نے تعطیلات کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد منگل 26مئی سے جمعہ 29مئی تک سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔اس دوران تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہوں گی، ایمرجنسی اور ریسکیو ادارے بدستور اپنے اپنے شیڈول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 26مئی سے 28مئی تک تین دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed