بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا، 10کلو بم ناکارہ،8دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے بروقت اور مور کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا، بنوں اور لکی مروت میں فورسز اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ دودہشت گرد جہنم واصل اور ایک زخمی حالت میںگرفتار کرلیا گیا ۔تفصیل کے مطابق بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود گل زمان مسجد، بنوں میرانشاہ روڈ کے قریب 10 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا، جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بم نصب ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطرناک آئی ای ڈی کو محفوظ طریقے سے ڈفیوز کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رکھا جائے گا۔ ادھر بنوں کے علاقے بارکزئی میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا اہلکار زخمی ہو گیا۔شہید پولیس اہلکار کی لاش اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں مزید نفری پہنچا دی گئی ہے جبکہ سرچ آپریشن اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب لکی مروت میں قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ ڈاڈیوالہ کے حدود کیچی کمر میں پولیس اور پولیس امن کمیٹی نے کارروائی کی، پولیس نے دہشت گردوں پر کواڈ کاپٹر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed