لکی مروت میں قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائی کے دوران 2دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ ڈاڈیوالہ کے حدود کیچی کمر میں پولیس اور پولیس امن کمیٹی نے کارروائی کی، پولیس نے دہشت گردوں پر کواڈ کاپٹر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔واضح رہے کہ پھاٹک چوک میں چند روز قبل دن کے وقت دھماکہ ہوا تھا، جس میں 11افراد شہید اور 35زخمی ہو گئے تھے۔







