خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری

خیبر پختون خوا حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک حکام کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس سے بچا کے لیے مویشی منڈیوں اور دیگر مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ لائیو اسٹاک نے جانور خریدتے، منتقل کے دوران اور ذبح کرتے وقت حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔لائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے 20 سال کا منصوبہ جلد سندھ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گاشہری جانوروں کے قریب جاتے وقت دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس استعمال کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ مویشی منڈیوں میں اسپرے، صفائی اور جراثیم کش اقدامات کیے جائیں۔محکمہ لائیو اسٹاک نے فیلڈ اسٹاف کو کانگو وائرس کی نگرانی اور فوری رپورٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا کہ قصائی اور بیوپاری حفظان صحت کے اصول اپنائیں، ان احتیاطی تدابیر پر عمل سے کانگو وائرس کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed