خیبر پختونخوا حکومت شہری کے ساتھ ہاتھ کر گئی

خیبرپختونخوا میں موٹر سائیکل چلانے والوں کو پٹرول کی مد میں ریلیف دینے کا معاملہ پر خیبرپختونخوا حکومت نے 22سو روپے کی جگہ شہری کو صرف 100روپے ارسال کیے۔دستاویز کے مطابق اب تک صرف 17ہزار 658افراد نے ہی رجسٹریشن کی ہے، جس میں 17ہزار 658افراد میں صرف 8ہزار 515 فراد کی منظوری دی گئی۔حکام کے مطابق 5ہزار سے زائد افراد کو پٹرول کی مد میں رقم جاری کی گئی ہے علاوہ ازیں جس صارف کو 100روپے ملے ہے اس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔واضح رہے حکومت نے 16لاکھ موٹر سائیکل صارفین کو 22سو روپے دینے کا اعلان کیا تھا جس میں حکومت نے احساس موٹر سائیکل ریلیف کیلئے 3ارب روپے بھی مختص کئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed