پشاور ہائیکورٹ نے افغان نژاد خاندانوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور نادرا کو قانون کی مطابق پاکستان اوریجن کارڈز کے اجرا ء اور تجدید کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ نے اصغر لیاقت علی، محمد وقاص عارف اور احمد اقبال ایڈووکیٹس کی جانب سے دائر پانچ مختلف آئینی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور نادرا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ افغان نژاد خاندانوں کے پاکستان اوریجن کارڈز (POCs) کے اجرا اور تجدید کے معاملات کو فوری طور پر قانون کے مطابق نمٹایا جائے۔ معزز عدالت نے درخواست گزار خاندانوں کے پاکستان کے ساتھ گہرے خاندانی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو ان افراد کی بے دخلی سے بھی روک دیا ہے۔ قانونی ماہرین اس فیصلے کو بنیادی انسانی حقوق، شناخت کے حق اور خاندانی وحدت کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔







