فیفا ورلڈکپ 2026 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا ۔فیفا کی جانب سے جاری کردہ اس نئے گانے میں معروف امریکی گلوکارہ شکیرا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ نائجیریا کے مشہور گلوکار برنا بوائے بھی اس گانے میں ان کے ساتھ شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ 2026 کا یہ آفیشل گانا ڈائی ڈائی واکا واکا کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جسے فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ کے مقبول ترین ترانوں سے متاثر قرار دیا جا رہا ہے۔فیفا حکام کا کہنا ہے کہ گانے کی مکمل آفیشل ویڈیو آئندہ مرحلے میں جاری کی جائے گی جس کے بعد اسے باقاعدہ پروموشنل مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔فٹبال شائقین کی جانب سے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے اور مداح اسے ورلڈکپ کے ماحول کو مزید رنگین بنانے کی ایک بڑی کوشش قرار دے رہے ہیں۔







