پاکستان نے مقامی طور پر تیار فتح 4 گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقامی طور پر تیار فتح 4 گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے جو جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 طویل فاصلے تک انتہائی درستی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کروزمیزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیرِ اعظم شہبازشریف ، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل عاصم منیر ، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربے کو سراہا۔







