لبنان میں اسرائیلی حملے، 8 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق

لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔لبنانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت آ گئی ۔لبنان کی وزارتِ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تازہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔اسرائیل کی جانب سے جنوبی اور مشرقی لبنان میں تقریبا 40 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بیروت کے جنوب میں ساحلی شاہراہ پر گاڑیوں پر کیے گئے حملوں میں 8 افراد جان سے گئے۔جنوبی لبنان کے مختلف دیہات پر حملوں میں مزید 10 اور صیدا اور صور اضلاع میں گاڑیوں پر حملوں میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ۔لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed